پنجگور: ایڈیشنل سیشن جج پنجگور اسد اللہ رئیسانی کوئٹہ سے پنجگور جاتے ہوئے مبینہ طور پر لاپتا ہوگئے، جس کے بعد ان کے اہلِ خانہ میں تشویش پائی جا رہی ہے۔
خاندانی ذرائع کے مطابق اسد اللہ رئیسانی گزشتہ روز کوئٹہ سے پنجگور کے لیے روانہ ہوئے تھے، تاہم سفر کے دوران ایک مقام پر ان سے رابطہ منقطع ہوگیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کافی وقت گزرنے کے باوجود ان سے رابطہ بحال نہیں ہوسکا، جس کے بعد اہلِ خانہ اور متعلقہ افراد کی جانب سے ان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔
خاندانی ذرائع کے مطابق ان کی تلاش جاری ہے اور مزید معلومات ملنے کا انتظار کیا جا رہا ہے۔ واقعے سے متعلق مزید پیش رفت سامنے آنے پر صورتحال واضح ہوسکے گی۔




