بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا امکان، عوام پر نیا بوجھ متوقع

اسلام آباد: بجلی کے نرخوں کے حوالے سے صارفین کے لیے تشویش کی صورتحال سامنے آئی ہے۔ پاور ڈویژن کے مطابق طلب اور لوڈ مینجمنٹ سے متعلق اقدامات کے ذریعے بجلی کی قیمتوں میں ممکنہ اضافے کو محدود رکھنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
دستیاب معلومات کے مطابق بروقت اقدامات نہ کیے گئے تو بجلی کی قیمت میں 5 سے 6 روپے فی یونٹ تک اضافے کا امکان ظاہر کیا گیا تھا، تاہم موجودہ صورتحال میں تقریباً 1.5 روپے فی یونٹ اضافے کا امکان بتایا گیا ہے۔
پاور ڈویژن کے مطابق شام کے پیک آورز میں بجلی کی طلب کم کرنے کے لیے لوڈ مینجمنٹ بھی کی جا رہی ہے، جس کا مقصد اضافی لاگت اور بجلی کے نرخوں میں مزید اضافے سے بچنا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں