کوئٹہ (اولس نیوز ) کی جانب سے متعدد بار نشاندہی کے باوجود شہر میں قائم شیشہ پوائنٹس کے خلاف ہونے والی کارروائیاں صرف وقتی ثابت ہو رہی ہیں۔ انتظامیہ کی جانب سے وقتی ایکشن کے بعد یہ شیشہ پوائنٹس ایک بار پھر کھلے عام کاروبار کرتے نظر آ رہے ہیں۔
شہری حلقوں کا کہنا ہے کہ نوجوان نسل کو منفی سرگرمیوں سے بچانے اور قانون کی عملداری یقینی بنانے کے لیے مستقل اور مؤثر اقدامات ناگزیر ہیں۔ سوال یہ ہے کہ جب بار بار نشاندہی اور کارروائیوں کے باوجود یہ مراکز دوبارہ فعال ہو جاتے ہیں تو ذمہ داروں کے خلاف سخت اور دیرپا کارروائی کیوں نہیں کی جاتی؟
متعلقہ اداروں سے مطالبہ ہے کہ شیشہ پوائنٹس کے خلاف صرف نمائشی نہیں بلکہ مستقل اور مؤثر کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ شہریوں کو اس مسئلے سے نجات مل سکے۔




