پولیس تھانہ ائرپورٹ کی بروقت کارروائی، گونگے بچے سے بدفعلی میں ملوث ملزم گرفتار

کوئٹہ: پولیس تھانہ ائرپورٹ نے کارروائی کرتے ہوئے گونگے بچے کے ساتھ بدفعلی میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔ کارروائی ایس ایس پی آپریشن محمد آصف خان کی خصوصی ہدایات پر عمل میں لائی گئی، جس کی نگرانی ایس پی صدر سید طلال احمد شاہ نے کی، جبکہ ڈی ایس پی ائرپورٹ عجب خان کاکڑ کی سرپرستی میں کارروائی انجام دی گئی۔ایس ایچ او تھانہ ائرپورٹ محمد ناصر اعوان اور دیگر پولیس نفری نے اطلاع ملنے پر فوری ایکشن لیتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں