گورنمنٹ بوائز مڈل اسکول کلی ڈب خانزئی میں سالانہ نتائج کی پروقار تقسیمِ اسناد کی تقریب

پشین ( پ ر) گورنمنٹ بوائے مڈل سکول کلی ڈب خانزئی کے سالانہ سالانہ امتحانات کے نتائج موقع پرتقسیم اسناد کی ایک پُروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا –تقریب سے سنیئر صحافی ایو ب ترین ہیڈماسٹرنصراللہ انصاری اور ملک احسام الدین نے خطاب کیا
جس میں اساتذہ اور طلبہ کے ساتھ ساتھ والدین بے بھی بڑھ چرھ کرحصہ لیا جس پر شرکاء نے طلباء کی محنت، اساتذہ کی رہنمائی اور والدین کے تعاون کو خوب سراہا ۔
اسکول کی جانب سے پوزیشن ہولڈرز طلباء کو خصوصی انعامات اور اسناد بھی دیے گئے، تاکہ ان کی حوصلہ ااناد افزائی ہو اور دیگر بچوں کے اندر بھی محنت کا جذبہ پیدا ہو۔
تقریب کے معزز مہمانِ خصوصی کوئٹہ میں ہم نیوز کے بیورو چیف اورکوئٹہ پریس کلب کے جنرل سیکرٹری ایوب ترین تھے۔
انہوں نے نہ صرف بچوں کے شاندار نتائج کی تعریف کی بلکہ اسکول کے ہیڈماسٹر نصراللہ انصاری کوسکول بچوں کے یونیفارم کے لیے 20,000 روپے کا خصوصی تعاون بھی پیش کیا جو ان کی تعلیم دوستی کا عملی ثبوت ہے۔
اس موقع پر انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج طلبہ جس مقام پر پہنچے ہیں اس میں ان کی شب وروز محنت اولدین کی شفقت اور اساتذہ کرام کی وہ جد جہد ہے جس کے باعث بہت سے بچے نہ صرف آج پوزیشن ہولڈر ہیں بلکہ کامیابیوں کی بڑی رائیں انکی راہ دیکھ رہی ہے
اس موقع پرہیڈماسٹرنصراللہ انصاری نے اساتذہ اور والدین پر زور دیا کہ وہ ان بچوں محنت جاری رکھیں کیونکہ ہمارے معاشرے کا مستقبل ان سے روشن ہے
بعد آزاں مہمان خصوصی اور نامور صحافی ایوب ترین ، ہیڈماسٹر نصراللہ انصاری صاحب ،قبائلی مشر ملک احسام الدین اور مصتعفی سمیت دیگر اساتذہ کرام نے بچوں میں انعامات تقسیم کرکے تقریب کو کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں