کوئٹہ: ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس (ڈی آئی جی) اعتزاز گورایا نے ہدایت جاری کی ہے کہ ایگل فورس کا کوئی بھی جوان دورانِ ڈیوٹی شہریوں کی گاڑی یا موٹرسائیکل کے کاغذات طلب نہیں کرے گا۔
حکام کے مطابق اس فیصلے کا مقصد عوامی سہولت کو یقینی بنانا اور غیر ضروری پریشانی سے بچاؤ ہے۔ شہریوں کی شکایات کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ حکم جاری کیا گیا تاکہ ایگل فورس صرف اپنی اصل ذمہ داری یعنی گشت اور سکیورٹی معاملات پر توجہ دے۔
پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ ٹریفک قوانین پر عمل درآمد اور کاغذات کی جانچ صرف ٹریفک پولیس کی ذمہ داری ہے، ایگل فورس کے جوان اس عمل میں مداخلت نہیں کریں گے