کوئٹہ کی اہم شاہراہوں اور اسپتالوں کے سامنے پارکنگ پر پابندی عائد

کوئٹہ: شہر میں ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے اور شہریوں کو ٹریفک جام کی مشکلات سے نجات دلانے کے لیے انتظامیہ نے ڈبل روڈ، زرغون روڈ اور دیگر اہم شاہراہوں سمیت اسپتالوں کے سامنے گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی پارکنگ پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔
انتظامیہ کے مطابق اس فیصلے کا مقصد اہم شاہراہوں پر بے ہنگم پارکنگ کے باعث پیدا ہونے والے ٹریفک جام پر قابو پانا اور شہریوں کی آمدورفت کو آسان بنانا ہے۔
اس اقدام کا خصوصی مقصد اسپتالوں کے سامنے راستے کھلے رکھنا ہے تاکہ مریضوں اور ایمبولینسوں کو ہنگامی صورتحال میں بلا رکاوٹ آمدورفت کی سہولت میسر ہو سکے۔
ٹریفک پولیس کو ہدایت کی گئی ہے کہ پابندی پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنایا جائے اور خلاف ورزی کرنے والی گاڑیوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں