پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک مصنوعی جنگ تھی، ایمل خان

یہ کوئی جنگ نہیں ہوتی کہ تم چھ جہاز اڑاو اور اتارو، وہ تین راکٹ داغنے کا دعویٰ کرے۔ یہ تو ٹرمپ کی نہ جانے کس وجہ سے فیلڈ مارشل پر مہربانی ہے کہ وہ ہر بار ایک جہاز کا اضافہ کرکے کہتا ہے کہ پاکستان نے انڈیا کے اتنے جہاز گرائے۔ ایمل ولی خان

اینکر کا سوال: تو کیا آپ سمجھتے ہیں کہ ٹرمپ نے صلح کرانے کے لیے جنگ فکس کی تھی؟

ایمل ولی خان: آپ مجھ سے زیادہ اچھی طرح جانتے ہیں، آج کل ایک ڈرون بھی گر جائے تو ملبہ سامنے آتا ہے۔ اس جنگ میں چند پرزے سامنے آئے اور کہا گیا کہ جنگ ہے۔ جنگ خدا نہ کرے کہ پاکستان اور انڈیا کے بیچ ہو، جنگ ایسی ہوتی ہے جیسے ایران اور امریکہ میں ہے، ایران تباہ و برباد ہوگیا، اس جنگ سے عاصم منیر کو فیلڈ مارشل بنایا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں