کوئٹہ: ایس ایچ او کچلاک جمیل کاکڑ کی کارروائی، بیوی کے قتل میں ملوث ملزم گرفتار
کچلاک پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اپنی بیوی کو مبینہ طور پر قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ایس ایچ او کچلاک جمیل کاکڑ نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو حراست میں لے لیا، جبکہ واقعے کا مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کے واقعے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور تفتیش مکمل ہونے کے بعد مزید حقائق سامنے آئیں گے۔




