کچلاک میں شوہر نے 15 سالہ بیوی کو مبینہ طور پر قتل کر دیا
کچلاک ( اولس نیوز) کچلاک میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک شوہر نے اپنی 15 سالہ بیوی کو مبینہ طور پر چاقو اور خنجر کے وار کرکے قتل کر دیا۔ ذرائع کے مطابق مقتولہ کی شادی تقریباً دو سال قبل ہوئی تھی اور وہ ملزم کی دوسری بیوی تھی۔ واقعے کے بعد پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر ضروری کارروائی شروع کر دی ہے، جبکہ واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے مزید تحقیقات جاری ہیں
کم عمر لڑکی کے مبینہ قتل کے واقعے نے علاقے میں تشویش کی لہر دوڑا دی ہے۔
کوئٹہ میں تیزاب گردی کا ایک اور واقعہ، خاتون مبینہ طور پر جھلس گئی




