سرگودھا: سرکاری اسکول ٹیچر کے موبائل سے بچوں کی نازیبا ویڈیوز برآمد

سرگودھا:سرکاری اسکول کے ایک ٹیچر کے خلاف بچوں سے مبینہ بدفعلی اور ویڈیوز بنانے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق گرفتار ٹیچر کے موبائل فون سے متعدد بچوں کی نازیبا ویڈیوز برآمد ہوئی ہیں، جبکہ ملزم پر بچوں کو ڈرا دھمکا کر مبینہ زیادتی کرنے کا الزام بھی ہے۔ پولیس کے مطابق ٹیچر کو گزشتہ روز گرفتار کیا گیا تھا، جبکہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے اور معاملے میں مبینہ طور پر ملوث دیگر افراد کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں