تھانہ صدر: لڑائی کے دوران زخمی شخص کے زخم پولیس تشدد کا نتیجہ نہیں، پولیس کا مؤقف

تھانہ صدر کی حدود میں لڑائی جھگڑا، دونوں فریق گرفتار

کوئٹہ ( اولس نیوز کوئٹہ ) تھانہ صدر کی حدود میں محمد خان، عمران اور دیگر افراد کے درمیان لڑائی جھگڑے کا واقعہ پیش آیا، جس پر صدر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دونوں فریقین کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق واقعے میں دونوں گروپس کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی ہے اور لڑائی کے دوران دونوں فریقین زخمی ہوئے۔
سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ویڈیو کے حوالے سے پولیس کا مؤقف ہے کہ ویڈیو میں نظر آنے والے شخص پر پولیس کی جانب سے کسی قسم کا تشدد نہیں کیا گیا۔ پولیس کے مطابق مذکورہ شخص کے جسم پر موجود زخم لڑائی کے دوران آئے، پولیس تشدد کا نتیجہ نہیں ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں