زیارت ( اولس نیوز ) زیارت روڈ پر “کچھ” کے مقام پر فرنٹیئر کور (ایف سی) اور ضلعی انتظامیہ نے سڑک کو عارضی طور پر ٹریفک کے لیے بند کر دیا ہے۔
انتظامیہ کے مطابق آگے “غڑکی” کے مقام پر حالات سازگار نہیں، جس کے پیشِ نظر احتیاطی اقدام کے طور پر سڑک بند کی گئی ہے۔ دوسری جانب سوشل میڈیا اور عوامی حلقوں میں نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کی اطلاعات بھی گردش کر رہی ہیں، تاہم تاحال اس حوالے سے کسی سرکاری ادارے نے تصدیق نہیں کی اور نہ ہی کوئی مستند ثبوت سامنے آیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے تمام مسافروں اور ڈرائیوروں سے اپیل کی ہے کہ اپنی حفاظت کے پیشِ نظر فی الحال اس راستے پر سفر سے گریز کریں اور متعلقہ اداروں کی جانب سے جاری کردہ سرکاری ہدایات پر عمل کریں۔
کوئٹہ: ڈی سی ہرنائی کے اسکواڈ کی گاڑی پر فائرنگ، پولیس اہلکار زخمی