کوئٹہ: ڈی سی ہرنائی کے اسکواڈ کی گاڑی پر فائرنگ، پولیس اہلکار زخمی

کوئٹہ ( اولس نیوز ) کوئٹہ سے ہرنائی جاتے ہوئے زیارت/پشین کراس کے مقام پر ڈپٹی کمشنر ہرنائی کے اسکواڈ کی گاڑی پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی۔

فائرنگ کے نتیجے میں ڈی سی ہرنائی کے اسکواڈ میں شامل پولیس سپاہی نصراللہ شاہ ولد ابراہیم شاہ پاؤں میں گولی لگنے سے زخمی ہو گئے۔ واقعے کے بعد زخمی اہلکار کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا، جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں