کوئٹہ: نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) کوئٹہ نے سائبر ہراسانی اور آن لائن بدنامی کے الزام میں ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔
این سی سی آئی اے کوئٹہ کے ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت محمد یونس ولد رحمت اللہ کے نام سے ہوئی ہے، جو الیکٹرانک جرائم کی روک تھام کے قانون (PECA) کے تحت درج مقدمے میں نامزد ہے۔
ترجمان کے مطابق ملزم کو این سی سی آئی اے کوئٹہ سرکل میں درج ایف آئی آر نمبر 164/2026 کے تحت دفعہ 20 اور 24، پریوینشن آف الیکٹرانک کرائمز ایکٹ 2016، ترمیم شدہ 2025، کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق واقعے سے متعلق مزید تفتیش جاری ہے
کوئٹہ: سائبر ہراسانی اور آن لائن بدنامی کے الزام میں ملزم گرفتار




