کوئٹہ(اولس نیوز) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ نواب ایاز جوگیزئی کو بلوچ قوم کے ساتھ جرگہ کرنا چاہیے، ہمارے تمام حدود معلوم ہیں اور بلوچستان کے عوام کو باہمی اتفاق سے آگے بڑھنا ہوگا۔
اپنے بیان میں محمود خان اچکزئی نے کہا کہ بلوچستان کی مجموعی آبادی پنجاب کے ایک ضلع کے برابر ہے، اس لیے یہاں آباد تمام اقوام کو باہمی احترام، اتحاد اور ہم آہنگی کے ساتھ آگے بڑھنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ بلوچ اور پشتون سمیت بلوچستان میں آباد تمام اقوام کے درمیان مذاکرات اور جرگے کے ذریعے معاملات کو آگے بڑھایا جا سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں ایک دوسرے کے ساتھ مل کر چلنا ہے اور باہمی اتفاق ہی خطے کے روشن مستقبل کی بنیاد بن سکتا ہے۔