کوئٹہ ( اولس نیوز) اسما جتک کے والد عنایت اللہ جتک کے قتل کیس میں خضدار پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے مرکزی نامزد ملزم ظہور جمالزئی کے گھر اور مبینہ ٹھکانوں پر چھاپہ مار کر 6 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا، جبکہ مرکزی ملزم تاحال پولیس کی گرفت میں نہیں آ سکا۔ ڈی آئی جی خضدار رینج وزیر خان ناصر نے خضدار میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ کارروائی ایس ایس پی خضدار دوستین دشتی، آر او خضدار، ڈی ایس پی اور ایس ایچ او پر مشتمل پولیس ٹیم نے انجیرہ کے علاقے میں کی۔ پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران گرفتار کیے گئے 6 افراد سے تفتیش جاری ہے تاکہ ان کے قتل کے مقدمے یا دیگر جرائم میں ممکنہ کردار کا تعین کیا جا سکے۔
اسما جتک کیس: پولیس کا چھاپہ، 6 مشتبہ افراد گرفتار
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل