دہشت گردوں کے پاس نیٹو کا اسلحہ موجود ہے، سیکیورٹی فورسز کا خون سستا نہیں: سرفراز بگٹی

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے پاس جدید نیٹو ساخت کا اسلحہ موجود ہے، تاہم سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں کو کسی صورت رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا۔

سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز کا خون سستا نہیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانیاں دینے والے اہلکاروں کے خون کا حساب لیا جائے گا اور ریاست کی رٹ ہر صورت قائم کی جائے گی۔وزیراعلیٰ نے خبردار کیا کہ اگر کسی شخص کے باغات، گھروں یا دیگر املاک سے دہشت گردوں کی جانب سے فائرنگ کی گئی تو متعلقہ مالکان کو سہولت کار سمجھا جائے گا اور ان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رہے گی، بلوچستان میں امن و امان کے قیام پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں