مستونگ: مسلح افراد اور سکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپوں کے دوران دو افراد جاں بحق جبکہ 11 افراد زخمی ہوگئے۔
مستونگ: جاں بحق اور زخمی ہونے والوں میں چار بچوں سمیت مزدور اور عام شہری بھی شامل ہیں۔
مستونگ: لاشوں اور زخمیوں کو شہید نواب غوث بخش رئیسانی میموریل ہسپتال منتقل کر دیا گیا، ریسکیو ذرائع۔
مستونگ: شہید نواب غوث بخش رئیسانی میموریل ہسپتال میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، ہسپتال ذرائع
۔
مستونگ: زخمیوں میں سے چار افراد کو تشویشناک حالت کے باعث مزید علاج کے لیے کوئٹہ منتقل کر دیا گیا، ہسپتال ذرائع۔




