کراچی (اولس نیوز ) کراچی کی انسدادِ دہشت گردی عدالت میں انتہائی ہائی پروفائل نقیب اللہ محسود قتل کیس کی سماعت ہوئی، جس کے دوران عدالت نے عدم شواہد کی بناء پر شعیب شوٹر اور سابق ایس ایچ او امان اللہ مروت سمیت 7 ملزمان کو بری کر دیا ہے۔ عدالت کی جانب سے بری کیے جانے والے دیگر ملزمان میں گدا حسین، صداقت حسین، ریاض احمد، راجا شمیم اور محسن عباس شامل ہیں۔ سماعت کے دوران ملزمان کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ گرفتار پولیس اہلکاروں کے خلاف ایک بھی گواہ نے عدالت میں یہ بیان نہیں دیا کہ مبینہ پولیس مقابلہ جعلی تھا، جبکہ سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار سمیت اس سے قبل 18 پولیس افسران و اہلکاروں کو بھی بری کیا جا چکا ہے جبکہ امان اللہ مروت سمیت یہ 7 پولیس افسران و اہلکار مفرور تھے جنہوں نے بعد ازاں عدالت کے فیصلے کے بعد خود کو قانون کے حوالے کر دیا تھا۔
نقیب اللہ قتل کیس: انسداد دہشت گردی عدالت نے عدم شواہد کی بنیاد پر تمام 7 ملزمان کو بری کر دیا
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل




