کوئٹہ(اولس نیوز) حکومت بلوچستان نے ضلع کوئٹہ کی انتظامی تقسیم کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے اسے ضلع کوئٹہ ایسٹ اور ضلع کوئٹہ ویسٹ میں تقسیم کر دیا ہے ذرائع کے مطابق اس فیصلے کا مقصد انتظامی امور کو مزید مؤثر، عوامی خدمات کی فراہمی کو بہتر اور ضلعی نظم و نسق کو مضبوط بنانا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع کوئٹہ ایسٹ میں سریاب، صدر اور سٹی سب ڈویژنز جبکہ ضلع کوئٹہ ویسٹ میں کچلاک، بروری اور پنجپائی سب ڈویژنز شامل ہوں گے اس فیصلے کے بعد کوئٹہ ڈویژن اب تین اضلاع پر مشتمل ہوگا، جبکہ ضلع مستونگ کو قلات ڈویژن سے علیحدہ کرکے کوئٹہ ڈویژن میں شامل کر دیا گیا ہے۔




