جھالاوان کا روایتی نظامِ انصاف بلوچستان کی تمام اقوام کے لیے اعتماد کی علامت ہے، سینیٹر نعمت اللہ زہری

سابق صوبائی وزیر سابق سینٹر نوابزادہ میر نعمت اللہ خان زہری نے اپنے ایک پالیسی بیان میں کہا ہے تخت جھالاوان انجیرہ چیف آف جھالاوان نواب ثنااللہ خان زہری کی سربراہی میں مکمل نظم نسق اعلی بلوچی روایات کےمطابق نہ صرف جھالاوان بلکہ بلوچستان کے تمام اقوام چاہے جو بلوچ ہو پشتون ھزارہ سندھی یاسییٹلر ہو مکمل انصاف تاریخی روایات باہمی اعتماد اور خوش اصلوبی سے حل کیاہے اب تک ہزاروں قبائلی خونی تنازعات عوام کے آپسی معاملات انصاف اور روایات کے تحت ہزاروں افراد شیر شکر ہوے ہیں
شنید میں آیا ہیکہ بعض پیشہ ور افراد تخت جھالاوان کا نائب خود کو ظاہر کرکے عوام کو نہ صرف ہراساں کررہے بلکہ مختلف طریقوں سے اپنے دو نمبری کا دکان چلارہے ہیں لیکن میں واضع کرتا ہوں چیف آف جھالاوان نواب ثنااللہ خان زہری نے رحیم بخش جمالزہی زہری کو نائب تخت جھالاوان مقرر کیا اسکے علاوہ کوہی بھی شخص جعلی ناہب بن کر میرا چیف آف جھالاوان کے جانشین نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری یا میرے فرزند نوابزادہ شہزور خان کے نام کا کوہی خط یا حکم نامہ لیکر آہیں وہ براہ راست ہم سے یا تخت جھالاوان سے ضرور تصدیق کرواہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں