جمعیت علمائے اسلام بلوچستان کے رہنما حاجی صادق خان اچکزئی کا مفتی عامر محمود کی اہلیہ کے انتقال پر اظہارِ افسوس

جمعیت علمائے اسلام بلوچستان کے صوبائی رہنما حاجی صادق خان اچکزئی نے قائدِ جمعیت مولانا فضل الرحمٰن دامت برکاتہم العالیہ کے بھانجے، مفتی عامر محمود نائب مہتمم کی اہلیہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم اور افسوس کا اظہار

انہوں نے اپنے تعزیتی بیان میں مرحومہ کے درجاتِ بلندی، مغفرت اور پسماندگان کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں وہ غمزدہ خاندان کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔

حاجی صادق خان اچکزئی نے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور اہلِ خانہ کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق دے۔ آمین۔

اپنا تبصرہ بھیجیں