حکومت بلوچستان نے مون سون کنٹی جنسی پلان 2026 کی منظوری دے دی

حکومت بلوچستان نے مون سون کنٹی جنسی پلان 2026 کی منظوری دے دی

ممکنہ قدرتی آفات اور موسمی خطرات سے نمٹنے کیلئے جامع حکمت عملی تیار

بلوچستان میں امسال درجہ حرارت 53 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کی پیش گوئی، ماہرین کی بریفنگ

کلاوڈ برسٹ کے بعد ہیٹ برسٹ جیسے غیر معمولی موسمی خطرات کے خدشات، متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ رہنے اور پیشگی اقدامات مکمل رکھنے کی ہدایت

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ کمیشن کا اہم اجلاس، مون سون، ہیٹ ویو اور غیر معمولی موسمی صورتحال کا تفصیلی جائزہ

صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء لانگو، اپوزیشن لیڈر میر یونس عزیز زہری، چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان سمیت اعلیٰ حکام کی اجلاس میں شرکت

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ کمیشن کو عالمی موسمیاتی تبدیلیوں، بارشوں، سیلابی صورتحال، ہیٹ ویو اور ممکنہ ہیٹ برسٹ سے متعلق تفصیلی بریفنگ

ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے 7500 ملین روپے کی منظوری، ریسکیو، ریلیف اور بحالی سرگرمیوں کیلئے وسائل کی فراہمی کا فیصلہ

ڈویژن اور ضلعی سطح پر پی ڈی ایم اے دفاتر فعال، مشینری، ریسکیو آلات، خیمے، ادویات اور دیگر ضروری سامان کی فراہمی کی منظوری

بلوچستان بھر کے تمام اضلاع میں 1122 ریسکیو سینٹرز فعال کرنے کا فیصلہ،

دوسرے مرحلے میں تحصیل سطح پر بھی ریسکیو مراکز قائم کیے جائیں گے ، کمیشن کا فیصلہ

شدید ہیٹ ویو کے خطرات کے پیش نظر خصوصی ایمرجنسی پلان مرتب

شدید گرمی اور ہیٹ ویو کے باعث اسپتالوں میں ہیٹ اسٹروک ایمرجنسی نافذ، ادویات، طبی عملے اور ایمبولینسز کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت

ہیٹ ویو اور ممکنہ ہیٹ برسٹ کے خطرات کے پیش نظر عوامی آگاہی مہم شروع کرنے، ٹھنڈے پانی اور سایہ دار مقامات کی فراہمی یقینی بنانے کا فیصلہ

شدید گرمی سے بچاؤ کیلئے صوبہ بھر میں شعوری و احتیاطی مہم چلانے کا فیصلہ،

عوام کو احتیاطی تدابیر سے متعلق بروقت معلومات فراہم کی جائیں گی، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی

تعلیمی اداروں، مساجد، میڈیا اور سوشل پلیٹ فارمز کے ذریعے گرمی سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر عام کرنے کی ہدایت

بچوں، بزرگوں، خواتین اور محنت کش طبقے کو شدید گرمی کے ممکنہ اثرات سے محفوظ رکھنے کیلئے خصوصی حفاظتی اقدامات اٹھانے کا فیصلہ

موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث غیر معمولی موسمی خطرات میں اضافہ ہورہا ہے، عوام کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی

حساس اضلاع میں نکاسی آب، ریسکیو مشینری، امدادی سامان اور ہیٹ ویو ریلیف پوائنٹس ہر صورت فعال رکھے جائیں، وزیر اعلیٰ بلوچستان کی ہدایت

قدرتی آفات اور موسمی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے جدید ڈیزاسٹر مینجمنٹ سسٹم، موثر رابطہ کاری اور بروقت ریسپانس ناگزیر ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی

حکومت بلوچستان کسی بھی ہنگامی صورتحال میں عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گی، تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی

اپنا تبصرہ بھیجیں