اینٹی کرپشن کی بڑی کارروائی، سیول ڈیفنس کے کیشیر محمد کامران اور اے جی آفس کے اسسٹنٹ اکاؤنٹس افسر عالم زیب زرکون گرفتار۔

اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کوئٹہ کی کاروائی
اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کوئٹہ نے بدعنوانی کے خلاف ایک بڑی کاروائی کے دوران، سیول ڈیفنس کے کیشیر محمد کامران اور اے جی آفس کے اسسٹنٹ اکاونٹس افسر عالم زیب زَرکون کو گرفتار کر لیا ہے اور ان کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کر دی گئی ہے۔ اس کیس میں، دیگر ملزمان میں سابقہ ڈائریکٹر سیول ڈیفنس سمیت نو افراد کی گرفتاری کے لیے بھی چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ تفتیش کے دوران پتا چلا کہ عالم زیب زَرکون اور سیول ڈیفنس کے اہلکاروں نے اپنے قریبی رشتہ داروں اور دیگر صوبوں کے افراد کو غیر قانونی طور پر ملازمتوں پر رکھا اور ایک سال بعد ان کی تنخواہوں کو پرانے منٹس میں ردوبدل کر کے انہیں منٹس میں غیر قانونی طور پر شامل کر دیا گیا۔ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے مزید چھاپے جاری ہیں اور دیگر ملزمان کو بھی گرفتار کیا جائے گا

اپنا تبصرہ بھیجیں