بلوچستان ہیلتھ کارڈ پروگرام کے ذریعے عوام کو مفت اور معیاری علاج کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان

بلوچستان کے شہریوں کی آسانی کےلیے ہر شہری کا شناختی کارڈ ہی اسکا ہیلتھ کارڈ قرار دیا گیا ہے، وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی

بلوچستان ہیلتھ کارڈ پر نہ صرف بلوچستان میں بلکہ ملک بھر میں بڑے اور پرائیویٹ اسپتالوں کے نیٹ ورک کو بلوچستان صحت کارڈ میں شامل کیا گیا ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی

بلوچستان ہیلتھ کارڈ پروگرام کے تحت 3 لاکھ 45 ہزار مریضوں کو علاج کی سہولیات فراہم کی گئیں، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی

ہیلتھ کارڈ کے ذریعے 69 ہزار ڈائیلاسز، 44 ہزار سے زائد کیموتھراپی اور 1200 سے زائد ریڈیوتھراپی سیشنز مکمل، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی

دل کے مریضوں کے لیے 7,784 اینجیوپلاسٹی اور 575 بائی پاس سرجریز کامیابی سے کی گئیں، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی

بچوں کے دل کے 304 کیسز کا مفت علاج، ہیلتھ کارڈ پروگرام عوام کے لیے بڑی سہولت بن گیا، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی

ہیلتھ کارڈ کے تحت 3,412 نیورو سرجریز اور 12,300 آرتھوپیڈک سرجریز کی گئیں، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی

برنز اینڈ پلاسٹک سرجری کے 183 کیسز بھی ہیلتھ کارڈ کے تحت مکمل کیے گئے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی

ماں اور بچے کی صحت کے لیے 55 ہزار سے زائد کیسز ہینڈل، ہزاروں خواتین مستفید، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی

24 ہزار 688 نارمل ڈیلیوریز اور 20 ہزار 344 سی سیکشنز ہیلتھ کارڈ کے تحت کیے گئے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی

صوبائی حکومت صحت کے شعبے میں مزید بہتری اور سہولیات کے فروغ کے لیے پرعزم ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی

اپنا تبصرہ بھیجیں