چیف جسٹس عدالت عالیہ بلوچستان جسٹس محمد کامران خان ملاخیل نے بادینی بارڈر ٹرمینل منصوبے کا اشتہار غیر قانونی قرار دے دیا۔
عدالت نے 12 مئی 2025 کا اشتہار اور 18 اکتوبر 2025 کا کوریجنڈم منسوخ کر دیا۔
پراجیکٹ ڈائریکٹر کی تقرری قواعد کے مطابق نئے سرے سے کی جائے۔ عدالت کا حکم
بلوچستان ہائی کورٹ نے تقرری کے لیے شفاف سلیکشن کمیٹی بنانے کی ہدایت کر دی۔
قانون جس طریقہ کار کا تعین کرے اسی پر عمل لازم ہے
پلاننگ کمیشن قواعد کے برعکس تقرری کا اشتہار جاری کیا گیا تھا، عدالت
عدالت نے منصوبے سے متعلق ٹینڈر کا عمل بھی ایک طرف رکھ دیا۔
پراجیکٹ ڈائریکٹر کی تقرری تک منصوبے پر مزید کارروائی روکنے کا حکم۔
عدالت نے آئینی درخواست منظور کرتے ہوئے اشتہار کالعدم قرار دے دیا۔
فیصلے کی نقل ایڈووکیٹ جنرل بلوچستان اور متعلقہ حکام کو ارسال کرنے کی ہدایت۔




