ناکام حملے: فتنۂ الہندوستان کے دہشت گرد ہلاک، لاشیں سڑکوں پر پڑی

کوئٹہ (اولس نیوز ) فتنۂ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں نے مختلف مقامات پر تخریب کاری کی کوشش کی، تاہم سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی کے باعث تمام حملے ناکام بنا دیے گئے۔

جوابی کارروائی میں دہشت گرد ہلاک ہوئے، جن کی لاشیں بعض مقامات پر سڑکوں پر بے وارث پڑی رہیں۔

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے دیگر علاقوں میں سیکیورٹی صورتحال مکمل طور پر کنٹرول میں ہے، جبکہ کلیئرنس اور نگرانی کے اقدامات جاری ہیں۔

غیور عوام نے فتنۂ الہندوستان کو یکسر مسترد کرتے ہوئے ریاستی اداروں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں