سریاب روڈ پر سیکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائی، تین دہشتگرد ہلاک، ایک گرفتار، خاتون خودکش بمبار سکول میں موجود

کوئٹہ (اولس نیوز ) کوئٹہ میں سریاب روڈ پر مسلح افراد کی دراندازی کی کوشش ناکام ۔

سیکیورٹی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ سریاب روڈ پر تخریب کاری کی کوشش ناکام بنا دی گئی ہے اور جوابی کاروائی کے دوران تین مسلح افراد کو ہلاک کردیا گیا جبکہ ایک کو زندہ گرفتار کرلیا گیا ہے۔ تاہم ایک خودکش بمبار خاتون نے سریاب روڈ کے مقامی سکول میں پناہ لے رکھی ہے

سیکیورٹی اداروں نے علاقے اور سکول کو گھیرے میں لے لیا ہے اور کلیئرنس آپریشن جاری ہے

مسلح گروہ کی جانب سے دراندازی کی اس کوشش کو ہیروفـ_2 کا نام دیا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں