چمن بارڈر کھولنے کی خبروں کی تردید — چمن چیمبر آف کامرس کا ردِعمل

چمن بارڈر کھولنے کی خبروں کی تردید — چمن چیمبر آف کامرس کا ردِعمل

چمن (اولس نیوز ) چمن بارڈر کھولنے کی خبروں کی کوئی صداقت نہیں — یہ بات چمن چیمبر آف کامرس کے نمائندوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

نمائندوں کا کہنا تھا کہ بعض ٹی وی چینلز بغیر تصدیق کے غلط خبریں نشر کر رہے ہیں، جس سے پاک افغان حکومتوں کے درمیان تناؤ میں اضافہ ہو رہا ہے۔

انھوں نے بتایا کہ چمن اور اسپین بولدک کے تاجروں نے حالات کو بہتر بنانے کے لیے ملاقات بھی کی، مگر بعض میڈیا اداروں کی غلط رپورٹنگ نے صورتحال کو مزید سنگین بنا دیا۔

چمن چیمبر نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے عناصر کے خلاف فوری کارروائی کی جائے جو بغیر تصدیق کے ڈس انفارمیشن پھیلا کر عوام اور تاجروں میں بے چینی پیدا کر رہے ہیں۔

دوسری جانب، جمعرات کے روز بھی چمن بارڈر بند رہا۔ سیکیورٹی حکام کے مطابق، سرحد سے صرف افغان مہاجرین کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر افغانستان جانے کی اجازت دی جا رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں