پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماہرہ خان کا کہنا ہے کہ ان کے آج بھی اپنے سابق شوہر کے ساتھ دوستانہ تعلقات قائم ہیں۔
ماہرہ خان نے حال ہی میں احمد علی بٹ کے ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی پروفیشنل اور ذاتی زندگی کے بارے میں بات کی۔
ماہرہ خان نے اپنی پہلی شادی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کی شادی کم عمری میں ہی ہو گئی تھی
اور وہ خوش ہیں کہ پہلی شادی ہوئی کیونکہ انہیں اذلان جیسا بہترین تحفہ ملا۔
میرے اپنے پہلے شوہر علی اور ان کی اہلیہ زارا سے بہت اچھے تعلقات ہیں۔ اس پر سوشل میڈیا صارفین نے ماہرہ خان کو آڑے ہاتھوں لیا اور ان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اگر سابق شوہر سے اتنے اچھے تعلقات تھے تو طلاق کیوں لی؟
واضح رہے کہ ماہرہ خان نے اکتوبر 2023 میں بزنس مین سلیم کریم سے دوسری شادی کی تھی۔ ماہرہ خان نے پہلی شادی 2007 میں علی عسکری سے کی تھی، جن سے ان کے ہاں ایک بیٹے (اذلان) کی پیدائش ہوئی تھی اور شادی کے 8 سال بعد 2015 میں طلاق ہوگئی تھی۔