کویت میں ملازمت کا جھانسہ دے کر شہریوں سے لاکھوں روپے بٹورنے والا اشتہاری ملزم گرفتار

فیصل آباد: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے کویت میں ملازمت دلوانے کا جھانسہ دے کر شہریوں سے لاکھوں روپے وصول کرنے کے الزام میں اشتہاری ملزم منظور احمد کو گرفتار کر لیا۔

ایف آئی اے ترجمان کے مطابق فیصل آباد زون نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو بیرون ملک سے پاکستان واپسی پر گرفتار کیا۔ ملزم پر شہریوں کو کویت میں ملازمت دلوانے کے وعدے کرکے لاکھوں روپے ہتھیانے کا الزام ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ ملزم کے خلاف امیگریشن آرڈیننس کے تحت مقدمہ نمبر 456/2025 درج تھا، جبکہ اس کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ (پی سی ایل) میں بھی شامل کیا گیا تھا۔

ایف آئی اے کے مطابق مقدمہ درج ہونے کے بعد ملزم گرفتاری سے بچنے کے لیے بیرون ملک فرار ہوگیا تھا اور اسے اشتہاری قرار دیا گیا تھا۔

حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں