شہر میں گداگری کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کا فیصلہ۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ

کوئٹہ (اولس نیوز) کوئٹہ کے تمام سگنلز، چوراہوں اور اہم شاہراہوں پر گداگری میں ملوث افراد کے خلاف بلاامتیاز کارروائی ہوگی۔

پیشہ ورانہ گداگروں کو گرفتار کرکے جیل بھجوایا جائے گا۔

ضلعی انتظامیہ، پولیس اور محکمہ سوشل ویلفیئر روزانہ مشترکہ کارروائیاں کریں گے۔ کسی بھی سگنل یا عوامی مقام پر گداگری کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کی متعلقہ اداروں کو سخت ہدایات، روزانہ کی بنیاد پر کارروائیوں کی رپورٹ طلب۔

اپنا تبصرہ بھیجیں