عالمی بینک نے پاکستان کے لیے 15 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی

اسلام آباد: عالمی بینک نے سندھ میں بلدیاتی خدمات کی بہتری اور مقامی حکومتوں کی مالی استعداد بڑھانے کے لیے پاکستان کو 15 کروڑ ڈالر قرض فراہم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
منصوبے کے تحت کراچی میں سالانہ پراپرٹی ٹیکس وصولی کا ہدف 85 لاکھ ڈالر سے بڑھا کر ساڑھے 8 کروڑ ڈالر مقرر کیا گیا ہے، جبکہ پراپرٹی ٹیکس وصولی کی شرح 20 فیصد سے بڑھا کر 50 فیصد کرنے کا ہدف بھی رکھا گیا ہے۔
پروگرام کے تحت سندھ کے بلدیاتی ادارے جمع ہونے والے پراپرٹی ٹیکس کا 70 فیصد ترقیاتی کاموں پر خرچ کر سکیں گے، جس سے مقامی سطح پر بنیادی سہولیات اور ترقیاتی منصوبوں کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔
منصوبے سے کراچی کے 25 بلدیاتی اداروں کے تقریباً 35 لاکھ 80 ہزار افراد مستفید ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں