کوئٹہ: محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کے اعلامیے کے مطابق 15 اکتوبر 2026 سے 14 اپریل 2027 تک سرکاری دفاتر کے اوقات کار میں تبدیلی کردی گئی ہے۔
اعلامیے کے مطابق پیر سے جمعرات تک سرکاری دفاتر صبح 8:30 بجے سے شام 4 بجے تک کھلے رہیں گے، جبکہ 1:30 سے 2 بجے تک نماز اور کھانے کا وقفہ ہوگا۔
جمعہ کے روز دفتری اوقات صبح 8:30 بجے سے دوپہر 3:30 بجے تک ہوں گے، جبکہ 1:15 سے 2:15 بجے تک نمازِ جمعہ اور کھانے کا وقفہ ہوگا۔ ہفتہ اور اتوار کو سرکاری دفاتر بند رہیں گے۔
اعلامیے کے مطابق یہ اوقات کار اسپتالوں اور تعلیمی اداروں، جن میں یونیورسٹیاں، کالجز اور اسکول شامل ہیں، پر لاگو نہیں ہوں گے۔
تاہم محکمہ صحت اور محکمہ تعلیم کے منسلک دفاتر چھ روزہ دفتری ہفتے کے تحت صبح 8:30 بجے سے دوپہر 2:30 بجے تک کھلے رہیں گے، جبکہ جمعہ کے روز ان کے اوقات صبح 8:30 بجے سے دوپہر 12:30 بجے تک ہوں گے۔
15 اکتوبر سے سرکاری دفاتر کے نئے اوقات کار کا اعلان




