اینٹی کرپشن حکام نے وزیرِ آبپاشی کے مبینہ تین فرنٹ مینوں، جن میں امین عمرانی اور محکمہ آبپاشی کے متعلقہ اہلکار شامل ہیں، کو آخری نوٹس جاری کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق نوٹس میں ہدایت کی گئی ہے کہ روپوش ملازمین اور دیگر متعلقہ افراد کو فوری طور پر پیش کیا جائے، بصورتِ دیگر ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ تحقیقات کے دوران روپوش ملازمین کے وزیرِ آبپاشی کے بیٹوں اور دیگر قریبی رشتہ داروں سے مبینہ قریبی روابط کا بھی انکشاف ہوا ہے۔ تاہم ان دعوؤں کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں ہو سکی۔
اینٹی کرپشن نے معاملے سے متعلق تمام متعلقہ افراد کو آئندہ سوموار کو طلب کر لیا ہے، جہاں ان سے مبینہ معاملات کے حوالے سے پوچھ گچھ کی جائے گی۔
