پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کا اعلان

اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کا اعلان کردیا ہے۔ پیٹرول کی قیمت میں 1 روپے 49 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 73 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔
کمی کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 387 روپے 54 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 402 روپے 24 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق 30 ستمبر کی رات 12 بجے سے ہوگا۔
حکام کے مطابق قیمتوں میں ردوبدل عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں اور دیگر متعلقہ عوامل کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں