پاکستانی فضائی حدود میں 8 ڈرونز داخل، ایئر ڈیفنس نے تمام ڈرونز مار گرائے: سکیورٹی ذرائع
اسلام آباد: سکیورٹی ذرائع کے مطابق بدھ کی صبح افغان طالبان کی جانب سے مبینہ طور پر 8 ڈرونز پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہوئے، جنہیں افواجِ پاکستان کے فعال اور مستعد ایئر ڈیفنس سسٹم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے مار گرایا۔
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی افواج اور پاک فضائیہ نے عوامی مقامات کو نشانہ بنانے کی مبینہ کوشش کو پیشہ ورانہ انداز میں ناکام بنایا۔ ذرائع کے مطابق 4 ڈرونز طورخم بارڈر سے ملحقہ علاقوں جبکہ مزید 4 ڈرونز کوہاٹ سے متصل سرحدی پہاڑی علاقوں میں گرائے گئے۔
ذرائع کے مطابق واقعے کے بعد متعلقہ علاقوں میں سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے اور سرحدی صورتحال پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے۔
یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب پاکستان اور افغانستان کے درمیان سرحدی کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔ پاکستانی حکام کے مطابق کرم سیکٹر میں افغانستان سے مبینہ دراندازی کی کوشش کو سکیورٹی فورسز نے ناکام بنایا، جس کے بعد افغان طالبان کی جانب سے پاکستانی سرحدی چوکیوں پر فائرنگ کی گئی۔ پاکستانی فورسز نے جوابی کارروائی میں متعدد افغان طالبان چوکیوں اور دفاعی پوزیشنز کو نشانہ بنایا




