ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور وزیر خارجہ عباس عراقچی کو امریکا نے ویزا جاری کردیا، دونوں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک جائیں گے۔
امریکی میڈیا کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے بھی ایرانی حکام کو ویزا جاری کیے جانے کی تصدیق کردی ہے۔ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور وزیر خارجہ عباس عراقچی اقوام متحدہ کی جنرل
اقوام متحدہ کی 81ویں جنرل اسمبلی کا اجلاس جمعہ سے نیویارک میں شروع ہو رہا ہے اور یہ 28 ستمبر تک جاری رہے گا۔
امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق ایرانی حکام کا امریکا میں سفر بعض سفری پابندیوں کے تحت ہوگا اور ان پر کچھ پابندیاں عائد رہیں گی۔ تاہم، ان پابندیوں کی تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔
دوسری جانب امریکا نے فلسطینی صدر محمود عباس کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے ویزا دینے سے انکار کردیا ہے۔
یوں ایک ہی اجلاس میں شرکت کے لیے ایرانی صدر اور وزیر خارجہ کو امریکی ویزا جاری کیا گیا ہے، جبکہ فلسطینی صدر محمود عباس کی ویزا درخواست مسترد کردی گئی ہے۔
اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک جانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔




