محکمہ جنگلات کی تمام آسامیوں کی بھرتیاں منسوخ، ٹیسٹ دوبارہ لینے کا فیصلہ

کوئٹہ ( اولس نیوز) بلوچستان میں محکمہ جنگلات کی تمام آسامیوں پر جاری بھرتیوں کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اب ان آسامیوں کے لیے ٹیسٹ دوبارہ کرائے جائیں گے، جبکہ نئے ٹیسٹ کا عمل AI اور آئی بی (IB) کے ذریعے کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ بھرتی کے عمل میں شفافیت اور میرٹ کو یقینی بنایا جا سکے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ جنگلات میں نئی بھرتی کا عمل مکمل طور پر نئے سرے سے شروع کیا جائے گا، جبکہ سابقہ بھرتی کے عمل اور ٹیسٹ کو منسوخ تصور کیا جائے گا۔ نئے طریقہ کار کے تحت امیدواروں کی جانچ اور ٹیسٹ کے عمل کو زیادہ شفاف بنانے کی کوشش کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق نئی بھرتی کے حوالے سے مزید تفصیلات اور طریقہ کار جلد سامنے آنے کا امکان ہے۔

 

نوکریوں کی مبینہ فروخت کے شواہد وزیراعلیٰ کے سامنے پیش، سردار مسعود لونی کے مستقبل کا فیصلہ باقی

اپنا تبصرہ بھیجیں