وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے اجلاس میں عوامی مفاد اور گورننس سے متعلق اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی، معاون وزیر اعلیٰ شاہد رند
اجلاس کے آغاز میں سیکیورٹی فورسز اور شہری شہداء کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی گئی، شاہد رند
بلوچستان میں بلدیاتی اداروں کی آئینی مدت مکمل ہونے پر 8 فروری 2027 کو ان کی تحلیل کی منظوری دے دی گئی، معاون وزیر اعلیٰ شاہد رند
بلدیاتی انتخابات سے قبل نئے اضلاع، حلقہ بندیوں اور عدالتی فیصلوں سے متعلق امور الیکشن کمیشن کے سامنے پیش کیے جائیں گے، معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان
کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات بھی صوبے کے دیگر اضلاع کے ساتھ ایک ہی مرحلے میں کرانے کا فیصلہ کیا گیا، شاہد رند
کابینہ نے ضلع بارکھان میں نئی میونسپل کمیٹی ڈیرہ کھیتران اور برشور میں نئی میونسپل کمیٹی کے قیام کی منظوری دی، معاون وزیر اعلیٰ شاہد رند
میونسپل کمیٹی خاران کو میونسپل کارپوریشن کا درجہ دینے کی منظوری دے دی گئی، معاون وزیر اعلیٰ شاہد رند
بلوچستان رائٹ ٹو انفارمیشن کمیشن ایکٹ 2021 میں ترامیم کی منظوری، شفافیت اور معلومات تک رسائی کا نظام مزید مؤثر ہوگا، معاون وزیر اعلیٰ شاہد رند
تمام سیشن ججز، ایڈیشنل سیشن ججز اور جوڈیشل مجسٹریٹس فرسٹ کلاس کو سی این ایس مقدمات کے ٹرائل کے اختیارات دینے کی منظوری، شاہد رند
بلوچستان پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ رولز 2026 کی منظوری، ترقیاتی منصوبوں میں نجی شعبے کی شراکت داری کو فروغ ملے گا، معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان شاہد رند
بلوچستان سیکرٹریٹ ایمپلائز کوآپریٹو سوسائٹی کے قیام کی منظوری، ملازمین کو گھروں کی تعمیر کے لیے بلا سود قرضے فراہم کیے جائیں گے، معاون وزیر اعلیٰ شاہد رند
محکمہ اقلیتی امور کا نام تبدیل کرکے انٹر فیتھ ہارمونی ڈیپارٹمنٹ رکھنے کی منظوری دے دی گئی، شاہد رند
محکمہ ثقافت کے منسلک ونگز میں گریڈ 1 تا 15 کے ملازمین کے لیے کنٹریکٹ اپائنٹمنٹ پالیسی کی منظوری دی گئی، معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان شاہد رند
محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کی جانب سے پیش کردہ واش پالیسی دستاویزات کی منظوری دے دی گئی، معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان
صحت کے شعبے میں غیر ملکی معاونت سے چلنے والے منصوبوں کو صوبائی ٹیکسوں سے مستثنیٰ قرار دینے کی منظوری، معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان
نرسنگ گریجویٹ ٹرینیز کے لیے 28 ہزار 70 روپے ماہانہ وظیفہ مقرر کرنے کی منظوری دے دی گئی، شاہد رند
حب اور ڈام میں نئے پولیس اسٹیشنز جبکہ دالبندین میں ویمن پولیس اسٹیشن کے قیام کی منظوری دی گئی، معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان
کابینہ کے فیصلے صوبے میں شفافیت، عوامی خدمت، بلدیاتی نظام کے استحکام اور بہتر طرز حکمرانی کی جانب اہم پیش رفت ہیں، معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان برائے سیاسی و میڈیا امور شاہد رند




