تیسری عید اسپیشل ٹرین 17 مارچ کو کراچی سے پشاور کے لیے روانہ ہوگی، اور چوتھی ٹرین 18 مارچ کو کراچی سے لاہور کے لیے چلائی جائے گی۔
پاکستان (اولس نیوز ) پاکستان ریلویز نے عید الفطر کے موقع پر مسافروں کی سہولت کے لیے چار خصوصی ٹرینیں چلانے کا اعلان کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق یہ ٹرینیں ملک کے مختلف شہروں سے روانہ ہوں گی تاکہ عید کے دوران لوگوں کو آسان اور سہولت بخش سفر فراہم کیا جا سکے۔
پاکستان ریلویز کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پہلی عید اسپیشل ٹرین 16 مارچ کو لاہور سے کراچی کے لیے روانہ ہوگی، جبکہ دوسری ٹرین 17 مارچ کو کوئٹہ سے راولپنڈی کے لیے روانہ ہوگی۔




