سہیل آفریدی کراچی کے لیے پی آئی اے کی پرواز سے روانہ ہوگئے ہیں، صوبائی کابینہ کے ارکین بھی وزیراعلی سہیل آفریدی کے ہمراہ موجود ہیں۔
سہیل آفریدی نے نجی ایئرلائن کی پرواز سے کراچی آنا تھا تاہم پرواز کی روانگی میں تاخیر کے باعث فلائٹ تبدیل کی گئی۔
اپنے ویڈیو پیغام میں سہیل آفریدی نے کہا کہ سندھ کے عوام بھرپور تیاری کریں اور اسٹریٹ موومنٹ میں ساتھ دیں۔
سندھ کے دورے کے موقع پر جاری پیغام میں سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کا پیغام سندھ کے کونےکونے تک پہنچاؤں گا۔
سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ اتوار ساڑھے 4 بجے کراچی میں مزار قائد پر شہر کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ کریں گے۔
ذرائع نے بتایا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کراچی کے دورے کے دوران مختلف شخصیات سے ملاقات بھی کریں گے، سہیل آفریدی پہلے انصاف ہاوس جائیں گے، کراچی پریس کلب میں میٹ دی پریس سے خطاب کریں گے اور کل حیدرآباد روانہ ہوں گے جبکہ اتوار کو مزار قائد پر جلسے کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سہیل آفریدی بلدیہ ٹاون میں استقبالیہ میں شرکت کریں گے، اور تاجر رہنماؤں سے ملاقات بھی متوقع ہے۔
ذرائع کے مطابق کراچی کے تاجروں نے سہیل آفریدی سے ملاقات کرنے سے انکار کر دیا ہے۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی کراچی روانگی سے قبل نجی ایئر لائن کی پرواز تاخیر کا شکار ہوگئی تھی۔




