کوئٹہ (اولس نیوز) کوئٹہ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے لیویز فورس کوئٹہ کے افسران سمیت 620اہلکاروں کو اج ایس ایس پی اپریشنز کوئٹہ کو رپورٹ کرنے کا باقاعدہ مراسلہ جاری کردیا2019 میں سابق وزیر اعلی جام کمال نے تین اضلاع کوئٹہ۔لسبیلہ اور گوادر کے بی ایریا کو ختم کرکے اے ایریا قرار دیتے یوئے لیویز فورس کو پولیس میں ضم کردیا تھا سابق وزیر اعلی جام کمال کے استعفے کے بعد لیویز فورس کا معاملہ گھٹائی میں پڑھ گیا تھا تاہم موجودہ وزیر اعلی میر سرفراز بگٹی نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کمشنرز ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی کہ لیویز فورس افسران اور اہلکاروں کو پولیس میں بھیجا جائے ذرائع نے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ سعد بن اسد نے 22اپریل کو ایک مراسلہ جاری کرتے ہوئے ویپن انسپکٹر ‘وائرلیس ٹیکنیشن ‘اسسٹنٹ ‘ رسالدار ‘ نائب رسالدار ‘ سینئر کلرک ‘دفعہ دار ‘لیڈی سپاہی ‘محرر شامل ہیں کو اج ایس ایس پی اپریشنز کوئٹہ پولیس کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اور انہیں محکمہ سے ریلیو کردیا گیا۔ اس کے بعد بتدریج مختلف اضلاع کو اے ایریا قرار دینے کے بعد لیویز فورس کے افسران اور اہلکاروں کو پولیس میں ضم اور ساز و سامان بھی پولیس کی تحویل میں دیا جا رہا ہے ۔کوئٹہ سے پولیس میں ضم ہونیوالے افسران و اہلکاروں کی تعداد 620بنتی ہے جس سے پولیس میں بھی نفری کی کمی کا مسئلہ کافی حد تک حل ہو جائیگا۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ حب کو ضلع کا درجہ ملنے کے بعد حب کو بھی مکمل اے ایریا قرار دیدیا گیا تھا
ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کا مراسلہ: لیویز کے 620 اہلکار ایس ایس پی آپریشنز کوئٹہ کو رپورٹ کریں گے
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل
