مکہ اور مدینہ کی جانب آنے والے ڈرونز تباہ کرنے کا دعویٰ، حوثیوں کی تردید
سعودی عرب (اولس نیوز) کوئٹہ سعودی عرب میں مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کی جانب آنے والے ڈرونز کو فضائی حدود میں تباہ کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے، جبکہ یمنی حوثیوں نے مکہ مکرمہ کو نشانہ بنانے کی کوشش کی تردید کردی ہے۔
سعودی فوجی اتحاد کے مطابق مکہ مکرمہ کی جانب آنے والے دو ڈرونز اور مدینہ منورہ کی طرف بڑھنے والے ایک ڈرون کو فضائی حدود میں ہی مار گرایا گیا۔ تاہم ابتدائی اطلاع میں چار ڈرونز تباہ کرنے کا ذکر کیا گیا ہے، جبکہ تفصیلات میں تین ڈرونز کا حوالہ دیا گیا ہے۔
دوسری جانب یمنی حوثیوں نے مکہ مکرمہ کی جانب ڈرون حملوں کی کوشش کی تردید کی ہے، تاہم مدینہ منورہ کی طرف ڈرون بھیجے جانے سے متعلق خبر پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔ادھر یمنی حوثیوں نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے سعودی دارالحکومت ریاض میں شاہ خالد ایئرپورٹ اور مالیاتی مرکز کو نشانہ بنایا ہے۔ تاحال حوثیوں کے ان دعوؤں اور سعودی فوجی اتحاد کی جانب سے ڈرونز مار گرانے کے واقعے کی مزید تفصیلات سامنے نہیں آسکیں
سعودی افواج نے مکہ اور مدینہ کی طرف آنے والے 4 ڈرونز مار گرائے


