کوئٹہ میں کروڑوں کے اے ٹی ایم فراڈ کا ملزم گرفتار

این سی سی آئی اے کی کارروائی، کروڑوں روپے کے اے ٹی ایم فراڈ میں ملوث ملزم کو کوئٹہ سے گرفتار کرلیا گیا

کوئٹہ (ویب ڈیسک) نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے اے ٹی ایم فراڈ کے ایک بڑے کیس میں کارروائی کرتے ہوئے مبینہ طور پر فراڈ میں ملوث ملزم کو کوئٹہ سے گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزم کی شناخت ذوالفقار ولد سکندر علی کے نام سے ہوئی ہے، جس کا تعلق حیدرآباد، سندھ سے بتایا گیا ہے۔

این سی سی آئی اے کوئٹہ کے مطابق ایف آئی آر نمبر 163/2026 کے تحت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا گیا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق گرفتار ملزم اور اس کے دیگر ساتھی کوئٹہ، پشین اور بلوچستان کے مختلف اضلاع میں اے ٹی ایم فراڈ کے ذریعے مبینہ طور پر کروڑوں روپے کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔

این سی سی آئی اے کے مطابق گرفتار ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ کیس کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں