ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان، مسلسل تین روزہ طویل چھٹیاں

ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان، مسلسل تین روزہ طویل چھٹیاں

یومِ اقبال 9 نومبر کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان، تین روزہ طویل چھٹیوں کا امکان

حکومتِ پاکستان نے شاعرِ مشرق علامہ محمد اقبال کے یومِ ولادت کے موقع پر 9 نومبر بروز پیر ملک بھر میں عام تعطیل کا فیصلہ کیا ہے۔

سالانہ تعطیلات کے شیڈول کے مطابق وفاقی و صوبائی سرکاری دفاتر اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے، جبکہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بھی 9 نومبر کو بینکوں کی تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

دوسری جانب محکمہ اسکول ایجوکیشن سندھ نے بھی یومِ اقبال کے موقع پر سرکاری اور نجی اسکولوں میں تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

ہفتہ اور اتوار کی معمول کی تعطیلات کے ساتھ پیر 9 نومبر کی چھٹی کے باعث ہفتے میں دو تعطیلات کرنے والے اداروں کے ملازمین کو مسلسل تین چھٹیاں ملیں گی۔ معمولاتِ زندگی اور سرکاری و کاروباری سرگرمیاں 10 نومبر بروز منگل سے دوبارہ شروع ہوں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں