پشاور: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی سربراہی میں 11 رکنی خصوصی ایڈوائزری کونسل تشکیل دے دی گئی ہے۔ کونسل میں مختلف شعبوں کے لیے مشیر مقرر کیے گئے ہیں، جنہیں تعلیم، مالیات، توانائی، قانون، صحت، داخلہ اور دیگر اہم محکموں کی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔
کونسل کے اراکین اور ان کے قلمدان درج ذیل ہیں:
1. ڈاکٹر سید عامر عبداللہ — مشیر برائے تعلیم
2. طارق محمود پاشا — مشیر برائے مالیات، ریونیو، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن
3. عثمان سیف اللہ خان — مشیر برائے توانائی و بجلی، منصوبہ بندی و ترقی
4. عامر جاوید — مشیر برائے قانون و پارلیمانی امور
5. سمر ہارون بلور — مشیر برائے اطلاعات و نشریات
6. ڈاکٹر محمد ارشاد — مشیر برائے صنعت و تجارت
7. مولانا محمد طیب قریشی — مشیر برائے اوقاف و مذہبی امور
8. لیفٹیننٹ جنرل (ر) نگار جوہر خان — مشیر برائے صحت
9. کفایت اللہ خان — مشیر برائے داخلہ و قبائلی امور
10. ڈاکٹر سرفراز علی شاہ — مشیر برائے معدنیات و کان کنی
11. آصف رفیق آفریدی — مشیر برائے مواصلات و تعمیرات، بلدیات، ہاؤسنگ و ٹرانسپورٹ
خصوصی ایڈوائزری کونسل کی تشکیل کو صوبے کے مختلف شعبوں سے متعلق امور میں مشاورت کے لیے ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔



