دکی: نانا صاحب زیارت سے اغواء کیے گئے 11 مزدور بازیاب

دکی کے علاقے نانا صاحب زیارت میں کنسٹرکشن کمپنی کے کیمپ سے اغواء کیے گئے 11 مزدور بازیاب ہو کر محفوظ مقام پر پہنچ گئے۔ تفصیلات کے مطابق کیمپ سے مجموعی طور پر 12 مزدوروں کو اغواء کیا گیا تھا، جن میں سے ایک مزدور کی لاش چند روز قبل کوہلو کے علاقے نرہن ندی سے برآمد ہوئی تھی، جبکہ اغواء ہونے والے دیگر 11 مزدور آج بازیاب ہو گئے ہیں اور انہیں بحفاظت محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں