کوئٹہ: ریٹائرڈ ڈاکٹر عائشہ فیض کی ضمانت منظور

کوئٹہ کی انسدادِ دہشتگردی عدالت نے سابق پولیس سرجن ڈاکٹر عائشہ فیض کی ضمانت منظور کرلی۔
عدالت نے ڈاکٹر عائشہ فیض کی ضمانت ڈیڑھ، ڈیڑھ لاکھ روپے کے دو مچلکوں کے عوض منظور کی۔
ڈاکٹر عائشہ فیض کو کالعدم تنظیموں کے بیانیے کے فروغ اور سیکیورٹی اداروں و حکومت کے خلاف مبینہ ہرزہ سرائی کے الزامات میں گرفتار کیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں